راولپنڈی (رم نیوز)سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد مختلف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔