صدر مملکت چین کے دورے کے بعد وطن واپس

اسلام آباد(رم نیوز)صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔صدر نے چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کا دورہ کیا جہاں صوبائی قیادت سے ملاقاتوں میں پاک–چین تعلقات، سی پیک، مستقبل کی راہداریوں اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

دورے کے دوران کئی ایم او یوز پر دستخط بھی ہوئے۔ صدر زرداری کا یہ دورہ پاک–چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید قرار دیا جا رہا ہے۔