دبئی(رم نیوز)ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹاس جیت کر وہ بھی بولنگ ہی کرتے، آج اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ایک بار پھر ہاتھ نہیں ملایا، جس سے کشیدگی برقرار رہی۔ گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔