دبئی(رم نیوز)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ نائب کپتان شبمن گل نے 28 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ پاکستان کے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں، لیکن بھارتی بیٹرز نے مجموعی طور پر کھیل میں برتری قائم رکھی۔
پاکستان نے 171 رنز بنائے، جس میں صاحبزادہ فرحان کے 58 رنز نمایاں تھے۔ بھارت کی جانب سے شیوم دوبے، کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یہ بھارت کی پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری فتح تھی، جس نے ان کے فائنل کے امکانات کو مزید مستحکم کیا۔