کابل(رم نیوز)افغانستان نے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگرام ایئر بیس تو دور کی بات، ہم ایک انچ بھی اپنی سرزمین امریکہ کو نہیں دیں گے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی فوج کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے امریکا افغانستان کو تسلیم کر لے۔
متقی نے مزید کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اور وہ کسی بیرونی قبضے کو تسلیم نہیں کرے گا، بگرام ایئر بیس پر چین کے قبضے کے دعوے بھی بے بنیاد ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے یہ بیس بنایا تھا اور اگر افغانستان اسے واپس نہیں کرتا تو یہ بہت برا ہوگا۔
یاد رہے کہ 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے دوران امریکہ نے بگرام ایئر بیس افغان حکام کے حوالے کر دی تھی۔