جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسد قیصر و دیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(رم نیوز)جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں جج طاہر عباس سپرا نے سابق سپیکر اسد قیصر اور دیگر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کے لیے تاریخ 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔