کراچی میں خوشگوار موسم، بوندا باندی کی پیشگوئی

کراچی (رم نیوز)کراچی کا موسم آج خوشگوار ہے، اور شہر میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور مرطوب ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔