سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری، سپر فلڈ کے خدشات ختم

کراچی(رم نیوز)محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 260309 کیوسک اور اخراج 231545 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 261554 کیوسک اور اخراج 206434 کیوسک ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 364041 کیوسک اور اخراج 339486 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا، جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔مون سون بارشوں کے اختتام اور پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی کے سبب سندھ میں سپر فلڈ کے خدشات ختم ہوگئے ہیں۔ سندھ حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صوبے کے کچے کے علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔