عالمی حمایت میں اضافہ, پرتگال کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

لزبن(رم نیوز)برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پرتگالی وزیر خارجہ پاولو رینجل نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ پرتگال کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اور مستقل جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور مستقل امن کا واحد راستہ ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے غزہ میں جاری انسانی بحران کا فوری حل نہیں نکلے گا، تاہم غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ناگزیر ہے۔پرتگال کے اس فیصلے سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔