لاہور (رم نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں فخر زمان کو متنازع آؤٹ دیے جانے پر آئی سی سی سے باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے امپائرنگ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا گیند زمین سے لگی، آؤٹ کا فیصلہ شاید غلط تھا مگر اختیار امپائر کے پاس ہے۔