ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

دبئی(رم نیوز)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کی واپسی کا امکان ہے، جنہوں نے بھارت کیخلاف 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے تھے۔

حسن نواز رواں ایشیا کپ میں اب تک ناکام رہے ہیں، مگر ان کا مجموعی ریکارڈ متاثر کن ہے۔ پاکستان کو فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ ٹیم اپنا اگلا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش سے کھیلے گی۔