سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے

ریاض(رم نیوز)سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے۔خلیج ٹائمز کے مطابق، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ، جو سعودی عرب کے مفتی اعظم اور "ہیئت کبار العلما" کے سربراہ تھے۔شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کے انتقال کا اعلان سعودی خبر رساں ایجنسی نے کیا ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔