پنجاب میں اے آئی سے لیس گاڑیوں کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی گاڑیاں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ لینے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ لاہور میں تیار کردہ ان گاڑیوں میں جدید سافٹ ویئر اور کیمرے نصب ہیں جو امیدوار کی کارکردگی کا خودکار جائزہ لیں گے۔ غلطی کی صورت میں گاڑی فوری ردِعمل دے گی، جیسے ریورس گیئر بار بار استعمال کرنے پر ٹیسٹ فیل کرنا۔ 200 ایسی گاڑیاں جلد صوبے کے تمام سینٹرز میں فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کا عمل شفاف اور معیاری بنایا جا سکے۔