ابوظہبی(رم نیوز) ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 133 رنز بنا سکی۔ کامنڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ قومی باؤلرز میں شاہین آفریدی نے 3، جبکہ حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے ہدف 18 اوورز میں مکمل کیا۔ فخر زمان نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔