نیویارک (رم نیوز)اسلام آباد میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ظالمانہ بھارتی اقدامات اور آبادیاتی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے پر زور دیا۔ او آئی سی نے بھارتی انتخابات کو حقِ خودارادیت کا متبادل ماننے سے انکار کرتے ہوئے حالیہ پابندیوں اور گرفتاریوں کی بھی مذمت کی۔