سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری

کراچی (رم نیوز)سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تحت 28 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری ہے۔ کراچی کے تین اضلاع—غربی، شرقی اور کیماڑی—کی 5 نشستیں بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار اور خواتین ووٹرز 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق نتائج کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔