پی ٹی آئی سینیٹرز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رم نیوز)اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی سینیٹرز کے قائمہ کمیٹیوں سے دیے گئے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے، اور انہیں بطور چیئرمین کمیٹی مراعات بھی ملتی رہیں گی۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ مزید یہ کہ اپوزیشن ارکان کی عدم موجودگی میں کمیٹی اجلاسوں کی صدارت اپوزیشن کے کنوینئر کریں گے، جبکہ حکومتی ارکان کو کورم پورا کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔