کراچی (رم نیوز)کراچی میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ابتدائی کاروبار میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس 1,58,891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 390 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,57,945 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔