اسلام آباد (رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے جمع کرائی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت آج ہی کی جائے۔