اسلام آباد (رم نیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی باضابطہ منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد آئندہ ماہ سے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، بعد ازاں برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو کا ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔ یہ منظوری پی آئی اے کے فضائی آپریشنز، سیکیورٹی اور سیفٹی پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے حکومتی اداروں اور پی آئی اے ٹیم کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔