گردے کی پتھری: علامات، اسباب اور نقصان دہ غذائیں

گردے کی پتھری پیشاب میں نمکیات اور معدنیات کے جمنے سے بنتی ہے، جو پیشاب کی نالی سے گزرتے وقت شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی کی کمی، کچھ بیماریوں اور خاص غذا کا زیادہ استعمال اس کا سبب بن سکتا ہے۔


وہ غذائیں جو پتھری کا خطرہ بڑھاتی ہیں

پالک اور چقندر: آکسیلیٹ کی زیادہ مقدار کے باعث کیلشیم آکسیلیٹ پتھری بن سکتی ہے

بادام، کاجو، مونگ پھلی: آکسیلیٹ سے بھرپور

چاکلیٹ (خصوصاً ڈارک چاکلیٹ): نقصان دہ آکسیلیٹ

کالی چائے: آکسیلیٹ کی مقدار زیادہ

سرخ گوشت: یورک ایسڈ میں اضافہ، یورک ایسڈ پتھری کا باعث

نمکین و پیک شدہ غذائیں: پیشاب میں کیلشیم بڑھا کر پتھری کا خطرہ

میٹھے مشروبات: فاسفورک ایسڈ اور چینی پتھری بننے میں مدد دیتے ہیں

وٹامن C کی زیادتی: جسم میں آکسیلیٹ میں تبدیل ہو کر نقصان دہ ہو سکتی ہے


احتیاطی تدابیر:


روزانہ وافر مقدار میں پانی پینا

نمک اور گوشت کا محدود استعمال

کیلشیم اور آکسیلیٹ والی غذاؤں میں توازن رکھنا


ماہرین کے مطابق متوازن غذا، سادہ عادات اور جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا گردے کی پتھری سے بچاؤ کے اہم طریقے ہیں۔