دبئی (رم نیوز)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ ہوگا۔ کامیاب ٹیم اتوار کو بھارت کے خلاف فائنل میں مدِ مقابل آئے گی۔
دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم میچ میں پاکستان کو فائنل تک رسائی کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور اوپنر صائم ایوب فارم میں نہیں جبکہ حسن نواز کی ممکنہ شمولیت متوقع ہے۔اب تک دونوں ٹیمیں 25 ٹی 20 میچز میں آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 میچز جیتے ہیں۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی باؤلرز جارحانہ مزاج رکھتے ہیں، اور ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔