دبئی (رم نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے متنازع سیاسی بیان کے خلاف پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست منظور کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے گروپ میچ کے بعد سوریا کمار کے سیاسی جملے تنازع کا باعث بنے، جنہیں پاکستان نے کھیل کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے دو باضابطہ رپورٹس آئی سی سی کو جمع کرائیں۔
میچ ریفری رچی رچڈسن نے بھی ای میل میں مؤقف اختیار کیا کہ سوریا کمار کا بیان کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ آئی سی سی معاملے کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد باقاعدہ سماعت متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق شواہد کی روشنی میں سوریا کمار یادیو کے خلاف تادیبی کارروائی اور ممکنہ سزا کا امکان ہے۔