اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضے کے مسئلے کے حل کے لیے سٹیٹ بینک، 18 بینکوں اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ساتھ تاریخی معاہدہ کر لیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری اسٹرکچر ہوں گے، جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو فراہم کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ادائیگیاں موجودہ 3.23 روپے فی یونٹ سرچارج سے کی جائیں گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسے توانائی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔