نیویارک (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان متبادل توانائی اور گرین انرجی کو فروغ دے رہا ہے، حالیہ مون سون بارشوں نے ایک بار پھر ماحولیاتی خطرات کی سنگینی کو واضح کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا، حالانکہ عالمی کاربن اخراج میں اس کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی سمٹ میں فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 1.5 ڈگری درجہ حرارت کی حد کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی برادری کو سنجیدہ فیصلے کرنا ہوں گے۔