لاہور (رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے تفصیلات طلب کر لیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کے وکیل سے بھی پی ٹی اے کو دی گئی شکایت کی تفصیل مانگی۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کم عمر بچے سوشل میڈیا پر نامناسب مواد دیکھ کر تعلیمی اور ذہنی طور پر متاثر ہو رہے ہیں، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید تفصیلات طلب کر لیں۔