نیویارک (رم نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
صدر اردوان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیریوں کے حقِ خودارادیت سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف پاکستان اور بھارت کا نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے۔ترک صدر نے زور دیا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے، اور عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
سفارتی ماہرین کے مطابق ترک صدر کا بیان پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی ایجنڈے پر نمایاں ہوا ہے۔