اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے سے نمٹنے کا منصوبہ ایک بڑی قومی کامیابی ہے، جسے اجتماعی کاوشوں سے ممکن بنایا گیا۔نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ مسلسل بڑھ رہا تھا اور ملکی وسائل پر بوجھ بنتا جا رہا تھا، تاہم وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مؤثر حل نکالا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں اور اگلے مرحلے میں اس مسئلے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی۔