دبئی (رم نیوز)ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 135 رنز بنائے، محمد حارث 31، محمد نواز 25 اور شاہین آفریدی 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 124 رنز پر محدود ہوگئی۔ شمیم حسین نے 30 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 3،3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔