وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کا داعی قرار

واشنگٹن(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سلامتی، تجارت اور انسدادِ دہشت گردی پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو تنازعات کے خاتمے کی کوششوں پر "امن کا داعی" قرار دیا۔

اعلامیہ کے مطابق، وزیراعظم نے بھارت و پاکستان میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔ غزہ میں امن کے لیے مسلم رہنماؤں کی میزبانی اور کوششوں پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور سیکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی گئی۔