سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1,61,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 1900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 161,291 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 1043 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ پہلی بار 159,280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔