اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.5 اور گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز ہندوکش، افغانستان میں تھا۔زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔