ڈی آئی خان (رم نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے پیش آیا، جہاں گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے وہ کھائی میں جا گری۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام جاں بحق افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ زخمیوں اور نعشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔