پنجاب میں میڈیکل کالجز کی نئی داخلہ پالیسی کی منظوری، ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے نئی داخلہ پالیسی منظور کر لی ہے۔ سرکاری کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا جبکہ اوورسیز پاکستانی طلبہ کے لیے فیس 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ پرائیویٹ کالجز میں فیس کی ادائیگی دو مراحل میں ہوگی۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کا نظام نافذ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت کے شعبے کی بہتری، کینسر کے علاج، اور نواز شریف میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے اقدامات کی ہدایت دی ہے۔