اسلام آباد(رم نیوز)ایف بی آر کو سپر ٹیکس کیسز میں عدالت کے فیصلے کے بعد 200 ارب روپے تک ریکوری کی توقع ہے۔ فیصلہ ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز میں متوقع ہے۔ اگر فیصلہ ایف بی آر کے حق میں آیا تو فوری ریکوری سے ریونیو کا شارٹ فال پورا کیا جائے گا، ورنہ حکومت کو اضافی اقدامات کرنے ہوں گے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو سیلاب کی وجہ سے 55 سے 60 ارب روپے کے ٹیکس نقصانات سے آگاہ کیا ہے اور ریونیو ہدف میں نرمی کی درخواست کی ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔وزارت خزانہ نے گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کمیشن کی تشکیل مکمل کر لی ہے، جس میں صوبائی وزرائے خزانہ اور ٹیکنوکریٹ شامل ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں وفاقی آمدن 9946 ارب اور اخراجات 17036 ارب روپے رہے۔