سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، 4 سے 5 وزراء کے قلمدان تبدیل ہوں گے

کراچی(رم نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں چند نئے ارکان شامل کیے جائیں گے جبکہ 4 سے 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کئی وزراء اور اراکین اسمبلی کو ملاقات کے لیے بلایا ہے اور انہیں فون کالز بھی موصول ہو رہی ہیں۔ تبدیلیوں کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔