پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی کے شعبے میں شفافیت اور بہتری کے لیے نیپرا کی طرز پر کیپرا (خیبرپختونخوا پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کروڑہ ہائیڈرو اور سولر پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ کروڑہ پراجیکٹ سے سالانہ 72 کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے، تاہم زمین اور سکیورٹی مسائل کے باعث تاخیر کا سامنا ہے۔
اب تک صوبے میں 7 سولر منی گرڈ سٹیشنز اور 40 نئی ٹرانسمیشن لائنز بچھائی گئی ہیں تاکہ مقامی سطح پر بجلی کی پیداوار اور ترسیل کو بہتر بنایا جا سکے۔کیپرا کے قیام کو صوبے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔