لاہور(رم نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔انہوں نے طلبہ سے خصوصی نشست میں دفاع وطن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔ طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات ہوئی، جنہوں نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ شرکاء نے اس طرح کے سیشنز کو نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ضروری قرار دیا۔