وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکہ سرمایہ کاری کیلئے تیار

نیو جرسی(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں معیشت، آئی ٹی، معدنیات، اے آئی اور کرپٹو سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں تجارت، دہشتگردی کے خلاف تعاون اور ٹیرف جیسے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی قرار دیا۔شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں کامیابی اور سعودی عرب میں شاندار استقبال کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ 11 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر بھیجے۔