ایشیا کپ کا فائنل: پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے

دبئی(رم نیوز)کرکٹ کا سب سے بڑا ایشیائی معرکہ کل (اتوار) دبئی میں ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں مدِ مقابل آئیں گے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔سری لنکا کی ٹیم نے بھارت کے خلاف 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 202 رنز بنائے، لیکن سپر اوور میں صرف 3 رنز کا ہدف دیا، جو بھارت نے پہلی ہی گیند پر حاصل کر لیا۔