وزیراعظم شہباز شریف امریکہ کا دورہ مکمل کرکے جنیوا روانہ

نیویارک(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد امریکہ کا دورہ مکمل کر لیا ہے اور اب وہ جنیوا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف امریکا کے دورے کی تفصیلات نواز شریف سے شیئر کریں گے، جس کے بعد وہ آج ہی جنیوا سے لندن روانہ ہوں گے اور وہاں 3 روز قیام کریں گے۔

اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں وزیراعظم نے قرآن کی آیت سے آغاز کیا، اور دنیا کو درپیش انسانی بحران، دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور گمراہ کن پروپیگنڈے جیسے مسائل پر توجہ دلائی۔انہوں نے بھارت کو پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور حالیہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیارے گرائے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جسے بھارت کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔