جعفر ایکسپریس چوتھے روز بھی منسوخ، متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت جاری

کوئٹہ(رم نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی چوتھے روز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کو آئندہ دو روز میں بحال کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ 23 ستمبر کو دہشتگردوں نے سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔ اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور یرغمال بنانے کی کوششیں ہو چکی ہیں۔