کراچی(رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی کی سڑکوں کی حالت پر غور کیا گیا، جس میں انہوں نے شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے اندرونی سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، اس لیے میئر کراچی اور محکمہ بلدیات سڑکوں کی بحالی کا کام فوری شروع کریں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب کا مؤثر نظام بھی بنایا جائے تاکہ بارشوں کا پانی جمع نہ ہو اور سڑکیں دوبارہ خراب نہ ہوں۔ ساتھ ہی شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔