اسلام آباد(رم نیوز)آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گردشی قرض میں اضافہ نہیں ہوگا اور اسے ختم کرنے کے لیے 3 سے 6 سال کا پلان بھی پیش کیا ہے۔ بینکوں سے کیے گئے 1.2 ٹریلین روپے کے معاہدے کے بعد گردشی قرض 400 ارب روپے تک کم ہو چکا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ 2026 سے ہر سال یکم جنوری کو ٹیرف کی دوبارہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو ترسیلات زر کے لیے مراعاتی اسکیم اور سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ہے۔