پی ٹی آئی کا پشاور میں بڑا پاور شو، تیاریاں مکمل

پشاور(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف آج پشاور کے رنگ روڈ پر جلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں سٹیج اور کرسیاں نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا اور ملک بھر سے کارکنان کی آمد متوقع ہے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی شریک ہوں گی۔

مینا خان آفریدی کے مطابق یہ اجتماع تاریخی ہوگا جس میں 5 لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ انتظامیہ نے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکومت کی سرکاری مشینری بھی جلسے کی صفائی اور انتظامات میں مدد دے رہی ہے۔جلسہ پارٹی کے اخراجات پر ہو رہا ہے اور کارکنان خود چندہ جمع کر کے حصہ لے رہے ہیں۔