راولپنڈی(رم نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کر دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق فیصلے تک سماعت معطل کی جائے۔ عدالت سے کیس میں مہلت بھی مانگی گئی ہے۔دوسری جانب سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک پیشی کے خلاف پہلے بھی دو درخواستیں دائر کی ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں فریقین سے آج دلائل طلب کر لیے ہیں۔