ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے

دبئی(رم نیوز) ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت آج فائنل کھیلیں گے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل مختلف ٹورنامنٹس کے پانچ فائنلز میں ٹکرائی ہیں جہاں پاکستان نے 3 جبکہ بھارت نے 2 بار کامیابی حاصل کی۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم جیت کے لیے پُرعزم ہے اور پچھلے میچز کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔ شائقین شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور صائم ایوب سے بڑی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب ایشیا کپ کا ٹائٹل براہِ راست پاکستان اور بھارت کے درمیان فیصلہ ہوگا۔