ایشیا کپ فائنل: بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی(رم نیوز)ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار دونوں روایتی حریف فائنل میں مدمقابل ہیں۔

پاکستان نے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بھارت نے ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ڈراپ کر کے جسپریت بمراہ اور شیوَم دوبے کو شامل کیا۔ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ رنکو سنگھ ٹیم کا حصہ ہیں۔