ایشیا کپ 2025: بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

دبئی (رم نیوز)دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 146 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت نے ہدف آخری اوور میں تلک ورما (69) اور شیوم دوبے (33) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت حاصل کرلیا۔ کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔