سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم معطل کر دیا

اسلام آباد(رم نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ جوڈیشل ورک کی اجازت دے دی۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی ڈگری سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے، کراچی یونیورسٹی نے ان کی ڈگری سے متعلق نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجا تھا۔